مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر ملک کے اعلی حکام اور اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اتحاد و یکجہتی اسلام اور مسلمانوں کی عزت و عظمت کا مظہر ہے اور امریکی و برطانوی ایجنسیوں کے ذریعہ تربیت پانے والےتسنن و تشییع دونوں اسلام کے خلاف ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مسلمانوں کا آپس میں اتحاد اور ایکدوسرے کے ساتھ رہنا اسلام کی عزت و عظمت کا باعث ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سال کربلا میں چہلم کے عظیم اور تاریخی اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کربلا میں کئی ملین افراد ایک ساتھ تھے اور کربلا کے عظیم اور پر امن اجتماع کی دنیا نے تعریف کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سامراجی طاقتوں کی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ اور اختلاف پیدا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نہ وہ شیعہ، شیعہ ہے جس کا ایم ائی 6 کے ساتھ رابطہ ہے اور نہ وہ سنی ، سنی ہے جس کا رابطہ امریکی سی آئی اے کے ساتھ ہےبلکہ یہ دونوں اسلام کے خلاف ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور برادری پر مشتمل ہے لیکن بعض علاقائی ممالک کی پالیسی ایران کے ساتھ دشمنی اور عداوت پر استوار ہے اور ان ممالک کی یہ بہت بڑی غلطی اور اشتباہ ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اربعین کے موقع پر عراقی حکومت اور عوام کی طرف سے زائرین کی خدمت اور بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ